ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کا مالی سال کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے تمام تر اعدادوشمار کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن بجٹ دستاویز ایوان میں پیش کریں گے، اس بجٹ میں صوبے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جامع روڈ میپ شامل کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق، وفاقی حکومت کی طرز پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا قوی امکان ہے۔

بجٹ میں صوبے کے ترقیاتی پروگراموں اور اہم شعبوں کے لیے بھاری فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں، جن میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر (سڑکیں اور مواصلات) اور سماجی شعبے کی جاری و نئی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

عوام کے لیے سب سے بڑی ریلیف کی بات یہ ہے کہ اس بجٹ میں کوئی بھی نیا ٹیکس لگانے کی تجویز شامل نہیں کی گئی ہے، تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عام آدمی پر مزید بوجھ نہ پڑے۔

حکومت کا فوکس ٹیکس نیٹ بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے پر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں