جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

پنجاب کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا، جنوبی پنجاب کو خصوصی اہمیت دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں جنوبی پنجاب کو اہمیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

حکومت ذرایع کے مطابق پنجاب بجٹ کا مجموعی حجم 1430 ارب روپے ہونے کی توقع ہے، ترقیاتی بجٹ 400 ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا، کسی قسم کا کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

پہلے سے عائد بعض ٹیکسزمیں ردوبدل کاامکان ہے، جنوبی پنجاب کو اہمیت دی جائے گی، اخراجات کم کرنے، جب کہ نئی گاڑیوں پرپابندی عائد رہنے کا امکان ہے.

- Advertisement -

ترقیاتی پروگرام میں شعبہ تعلیم اور صحت کو ترجیح دی جائے گی، شعبہ تعلیم کے لئے 52 ارب مختص کرنے اور شعبہ صحت پر 50 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز ہے.

حکومتی ذرائع کے مطابق شاہرات پر 35 ارب روپے خرچ کرنے کی سفارش بجٹ میں شامل ہے، آب پاشی کے منصوبوں پر بھی 26 ارب روپے خرچ کرنے اور پبلک بلڈنگز کے لئے 8 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے.

مزید پڑھیں: منصوبوں کی آڑمیں کرپشن کرنے والےملک کے مجرم ہیں، عثمان بزدار

بجٹ میں زراعت کے لئے 12، انڈسٹری، کامرس کے لئے 11 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے.

ساتھ ہی آئی ٹی، گڈ گورننس پر6 ٹرانسپورٹ کے لئے 3 ارب مختص کرنے کی، جنوبی پنجاب کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی35 فی صدرقوم مختص کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصداضافے کی تجویز ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں