پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

پنجاب ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار امیدوار گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب ضمنی الیکشن میں ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 288 سے پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں دستبردار امیدوار علی محمد کھلول کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں ڈی جی خان کے حلقہ پی پی 288 سے پی ٹی آئی امیدوار سیف الدین کھوسہ کے حق میں دستبردار امیدوار علی محمد کھلول کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کی گرفتاری دستبردار ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ علی محمد کھلول کو ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک حلقے سے اے این پی کے امیدوار نے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں