The news is by your side.

پنجاب کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلیے 1 ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

وفاقی اور صوبوں کی کابینہ اراکین کے بعد پنجاب کابینہ نے بھی سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے 1ماہ کی تنخواہ دینےکا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئےوقف کرنےکا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرا ہیلی کاپٹر مصیبت زدہ بہن بھائیوں کو ریلیف کیلئے استعمال کیاجائے۔ کابینہ اجلاس میں سیلاب متاثرہ دیگرصوبوں کی ضروریات پوری کرنےکابھی فیصلہ کیا گیا۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ کےپی، بلوچستان، سندھ کے متاثرین کیلئےدوائیں، میڈیکل اسٹاف بھیجا جائےگا پنجاب حکومت دیگرصوبوں کےبہن بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے۔

کابینہ نے راجن پور، ڈی جی خان، میانوالی کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینےکی توثیق کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ریلیف کی سرگرمیو ں کو منظم انداز میں مزید تیز کرنےکی ہدایت کی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں