لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس میں 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی،عثمان بزدار نے کہا پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے، مالی دشواریو ں کےباوجودعوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس میں 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی جبکہ کابینہ نےآبیانہ کےنرخ میں اضافے کی تجویزمسترد کر دی۔
اجلاس میں پولیس آرڈر کے تحت تنازعات کے حل کیلئے مصالحتی کمیٹیاں بنانے، سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے بڑے شہروں تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آلٹرنیٹوڈسپیوٹ ریزولوشن بل 2019 کی منظوری دی گئی۔
صوبائی کابینہ نے چشتیاں،لودھراں،رینالہ خوردمیں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی اور کہا پرائم منسٹر نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیرکی جائے گی جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لاہور کو انتظامی اور مالیاتی خود مختاری دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب کابینہ نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے امور پر انتظامی کمیٹی تشکیل دینے اور فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی، فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نیا نام کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈی جی خان ہوگا۔
اجلاس میں کوہ سلیمان اتھارٹی کا دائرہ کار تحصیل کوہ سلیمان قبائلی علاقے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ڈی جی خان کےعلاقے ساکڑ میں بارڈر ملٹری پولیس کی نئی پوسٹ ، صوبائی وزیر توانائی کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین بنانے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ممبر بنانے اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا ممبر بنانے کی منظوری دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی ، جس میں چائلڈلیبر کے سدباب کے پراجیکٹ کیلئے ایم او یو مسودہ ، ایسٹرن بائی پاس پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے اراضی منتقل کرنا شامل ہیں ۔
پنجاب کابینہ نے پاکستان کڈنی اینڈلیور انسٹی ٹیوٹ اینڈریسرچ سینٹر ایکٹ 2019 ، ٹریفک مینجمنٹ ریفارمز کے تحت پروونشل موٹر وہیکلز ترمیمی بل2018، پنجاب ریڈ زونز اسٹیبلشمنٹ اینڈ سیکیورٹی بل2018 ، پنجاب زکوۃ اور عشر ایکٹ 2018 میں ترامیم کے مسودہ قانون ، پنجاب اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2018 کے مسودے کی منظوری دی۔
[bs-quote quote=”پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے، ہر فیصلے میں عوام کا مفاد پیش نظر ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعلیٰ پنجاب "][/bs-quote]
پنجاب لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن پالیسی 2018 کےمسودے ، 720 میگاواٹ کے کاروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق امور ، پنجاب منیمم ویجز ایکٹ 2018 کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی اجلاس میں کی گئی۔
صوبائی کابینہ اجلاس میں پروونشل ایمپلائز سوشل سیکورٹی آرڈیننس 1965میں مجوزہ ترامیم اور پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 میں ترمیم کی بھی منظوری دی جبکہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی تو ثیق کی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کاشتکار کے حقوق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، حکومت کاشتکاروں کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی ہمارا نصب العین ہے، ہر فیصلے میں عوام کا مفاد پیش نظر ہے، مالی دشواریو ں کےباوجودعوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔
وزیراعلیٰ نے نئے وزیرباؤ محمد رضوان کو کابینہ کے اجلاس میں شرکت پر مبارکباد دی اور پنجاب کابینہ کا نئے صوبائی وزیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان کی عوامی و سیاسی خدمات قابل تحسین ہیں، ان کی سینئر وزیر کی حیثیت سے کارکردگی شانداررہی، عبدالعلیم خان نے اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیا، امید ہے عبدالعلیم خان کو انصاف ملے گا، تحریک انصاف کی حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔