جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

پنجاب کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کابینہ نے بجٹ کی منظوری دے دی ، مریم نواز کا کہنا ہے کہ تیسرابجٹ پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے نئے بجٹ کی باقاعدہ اور متفقہ منظوری دے دی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران کابینہ نے بجٹ کے مختلف پیکیجز اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے کی توثیق کی۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا، "ہم نے پہلے بھی عوام دوست بجٹ دیا تھا اور اس مرتبہ بھی ہماری یہی کوشش ہے کہ عوام کے لیے بہترین بجٹ پیش کیا جائے۔”

انہوں نے تمام صوبائی وزراء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے تمام ارکان بہت محنت کر رہے ہیں اور انہیں اسی جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے حکومت کے فلیگ شپ پروگرامز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘ستھرا پنجاب’ اور ‘اپنی چھت اپنا گھر’ جیسے منصوبے صوبے بھر میں بہترین انداز میں چل رہے ہیں اور تیسرابجٹ پیش کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتی ہوں۔

مریم نوازنے واضح کیا کہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو ڈیفنس اور دیگر مد میں سب سے زیادہ شیئر دیا ہے، اور این ایف سی شیئر کم ہونے کے باوجود وہ پنجاب کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ ا

نہوں نے بتایا کہ عوامی ریلیف کا عہد پورا کرنے کے لیے وہ شدید علالت کی حالت میں بھی ویڈیو لنک کے ذریعے مسلسل میٹنگز کرتی رہی ہیں، کیونکہ پنجاب کے عوام کی ترقی اور خدمت کے سفر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

اہم ترین

الفت مغل
الفت مغل
الفت مغل اے آر وائی نیوز لاہور سے وابستہ رپورٹر ہیں

مزید خبریں