لاہور : پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان کےساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی اور وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوانے کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کے معاملے پر پنجاب کابینہ نے حکومتی سفارشات منظور کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کےساتھ کالعدم ہٹانے کی منظوری دے دی۔
اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو سفارشات بھجوانے کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی اجازت کے بعد محکمہ داخلہ وفاق کو خط لکھے گا۔
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادار نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نام کے ساتھ کالعدم ہٹانے اور پابندی ختم کرنے کے لیے ارسال گئی سمری کی ابتدائی منظوری دیتے ہوئے کابینہ سے منظوری لینے کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ محکمہ سروسزکیبنٹ ونگ پنجاب نے تمام وزرا کو منظوری کیلئےسمری بھجوائی، جس میں سفارش کی گئی تھی کہ تحریک لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایاجائے۔