تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر عائد ہونے والے جرمانوں کی شرح میں اضافے سمیت نئی ترامیم منظور کرلیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے بھاری جرمانے وصول کرنے کی سمری منظور کی ہے۔

وزیرقانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں میں اضافے سمیت نئی ترامیم کرلیں۔

کابینہ کی جانب سے منظور کی جانے والی سمری میں ٹریفک سگنل توڑنے، تیز رفتاری سے گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے، ہیلمٹ نہ پہننے اور لائن لین کی خلاف ورزی، بغیر لائسنس ڈرائیونگ یا ڈرائیونگ کے دوران موبائل استعمال کرنے کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ای چالان کا میسج نے آنے پر “بااثر خاتون” کا دکاندار پر تشدد

کابینہ کی جانب سے منظور کی جانے والی سمری کے مطابق حدرفتارکی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کاجرمانہ200سےبڑھاکر500 روپے جبکہ گاڑی کاجرمانہ500سے750 اور عوامی بسوں کاجرمانہ 750سے 1000 روپے ہوگا۔

اسی طرح ہیلمٹ نہ پہننے پر200کے بجائے 600،سگنل کی خلاف ورزی پر500روپے، سیٹ بیلٹ کے استعمال کو نظر اندازکرنے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 750روپے، ون وے اور لائن لین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کاجرمانہ 200سے400کردیاگیا ہے۔ کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس 1965میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد ہونے والے جرمانوں کا اطلاق صوبے کے تمام شہروں پر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -