اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

پنجاب کابینہ میں توسیع‘ایوب گادھی کو وزیربنادیاگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی کو وزیر بنادیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے پی پی 87 سے رکن پنجاب اسمبلی سردار ایوب خان گادھی کو وزیر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چیئرمین کےلیے ایوب گادھی کے بھائی سردار مسعود گادھی کو ٹکٹ ملا تھا لیکن چودھری اسدالرحمٰن اور خالد جاوید وڑائچ گروپ نے مسعود گادھی کی حمایت سے انکار کر دیا تھا۔

اراکین اسمبلی کے احتجاج پر مسعود گادھی کو دستبردار کرایا گیا اور ایوب گادھی کو وزارت کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:پنجاب کابینہ میں توسیع، 11 نئے وزرا شامل

یاد رہے کہ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے کابینہ میں ساڑھے تین سال بعد توسیع کرتے ہوئے 11 نئے وزرا کو شامل کیاتھا۔

واضح رہےکہ صوبائی کابینہ میں خواجہ سلمان رفیق، شیخ علاؤالدین، منشاء اللہ بٹ، مہر اعجاز احمد، زعیم حسین قادری، نعیم خان بھابھہ، جہانگیر خانزادہ، نغمہ مشتار ، امان اللہ خان ، سید رضا گیلانی اور ملک احمد یار کو بطور وزیر شامل کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں