منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

پلاسٹک بیگ پر اضافی رقم چارج کرنا ممنوع قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(6 جولائی 2026): پنجاب بھر میں کسی بھی دکان یا کاروباری ادارے کو پلاسٹک شاپنگ بیگ کے عوض صارفین سے اضافی رقم وصول کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول کے مطابق صوبہ بھر میں 6 ستمبر 2026 کے بعد سے کوئی بھی کاروباری مرکز، اسٹور یا دکان صارفین سے پلاسٹک بیگ کی مد میں اضافی پیسے چارج نہیں کر سکے گا۔

اس حوالے سے مہم کے سربراہ ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ بڑے برانڈز اور کاروباری ادارے اپنے نام کی برانڈنگ کر کے صارفین سے پلاسٹک بیگز کی اضافی رقم وصول کرتے ہیں، جو کہ اب غیر قانونی ہوگا۔ تاہم کپڑے یا دیگر ماحول دوست مٹیریل سے بنے بیگز پر اضافی رقم وصول کرنے کی اجازت ہوگی۔

ادارے نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی دکان دار یا برانڈ 6 ستمبر کے بعد پلاسٹک شاپنگ بیگ کی رقم چارج کرے، تو شہری فوری طور پر ہیلپ لائن 1373 پر کال کر کے شکایت درج کروائیں۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں 5 ہزار سے لے کر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر متعلقہ کاروبار کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کروائی جا سکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں