The news is by your side.

وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 نئے اضلاع بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے صوبے میں 5 نئےاضلاع بنانےکا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف، مری، وزیرآباد، تلہ گنگ اور کوٹ ادو کو ضلع بنانے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے عوام سے کئے گئے وعد ےپورےکر دیئےہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2005 میں تونسہ کو ضلع بنانےکا اعلان کیا تھا اور 2018میں جلسےمیں تلہ گنگ کو ضلع بنانے کا اعلان کیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ مری، وزیرآباد اور کوٹ ادو کو بھی ضلع بنانےکی منظوری دی ہے نئےاضلاع بننے سے انتظامی امورمیں بہتری آئے گی۔

اس حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں نئےاضلاع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں