The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا میانوالی کے لیے بڑے پیکج کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی شہر میانوالی کے لیے بڑا پیکج دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹ کیا کہ نئے پیکج پر کام جاری ہے، میانوالی کا ترقیاتی پیکج دوسرے اضلاع کے برابر لایا جائے گا۔

انہوں نے خوش خبری سنائی کہ میانوالی کو نیا ترقیاتی پیکج دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میانوالی پنجاب کے پسماندہ ترین علاقوں میں سے ہے، میانوالی کے پیکج میں یونیورسٹی اور زچہ بچہ اسپتال شامل ہیں۔

دورہ میانوالی ، وزیراعظم نے صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیادرکھ دیا

علاوہ ازیں میانوالی میں موجودہ اسپتالوں کی از سرنوبحالی، سڑکوں اور نئے اسکولز کی تعمیر بھی پیکج کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے بھر میں جہاں کہیں بھی محرومیاں ہیں انہیں دور کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں۔ گزشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں صحت اور تعلیم سمیت مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جس پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ میانوالی عمران خان کا آبائی علاقہ ہے، انہوں نے الیکشن 2018 میں میانوالی سے الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے یہ سیٹ اپنے پاس رکھی، عمران خان نے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز بھی اسی شہر کے ہاکی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں