پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کورونا سےصحتیاب ہوگئے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

کورونا سے صحتیاب ہونے پر عثمان بزدار نے بیان میں کہا ہے کہ اللہ کے فضل اور عوام کی دعاؤں سے کورونا سے صحتیاب ہوا ہوں، صحتیابی کیلئےدعاؤں پرعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی سرکاری امور نمٹاتا رہا، پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں، صحتیابی کےبعدمزیدمحنت،جذبےسےعوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

عثمان بزدار نے کہا کہ کوروناخطرناک مرض ہے احتیاط کوہرصورت مقدم رکھاجائے، شہری کورونا سے محفوظ رہنےکیلئے ماسک پہننےکی پابندی کریں، احتیاط سے ہی کوروناسےبچاؤممکن ہے۔

واضح رہے کہ 21 دسمبر 2020 کو وزیراعلیٰ پنجاب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔
انہوں نے علامات سامنے آنے پر کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ وزیراعلیٰ کو تیز بخاری اور کھانسی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں