The news is by your side.

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا کو ڈانٹ پلا دی، سازشیں کرنے والوں کو خبردار کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس میں 2 وزرا کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے جولوگ باہربیٹھ کرسازشیں کر رہے ہیں سب معلوم ہے اب میں سی ایم بن کر دکھاؤں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 3 گھنٹے طویل کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سردارپنجاب عثمان بزدار نے2صوبائی وزرا کو ڈانٹ پلادی۔ وزیرتعلیم پنجاب نےاپناسیکرٹری تعلیم تبدیل کرنےکامعاملہ کابینہ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ میرا سیکرٹری تبدیل کر دیاگیا اور مجھ سےپوچھا تک نہیں گیا۔

وزیراعلیٰ نے وزیر تعلیم مرادراس اور وزیر عنصرمجیدنیازی کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جو سیکرٹری تبدیل ہوئےوہ کورس پرجارہےہیں، یہ کوئی ایسامعاملہ نہیں کہ کابینہ اجلاس میں اٹھایاجائے یہ بات آپ لوگ مجھ سے اکیلے میں بھی کرسکتےتھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھےکہا جاتا ہے وزیراعلیٰ بن کر دکھاؤ،اب سی ایم بن کردکھاؤں گا جولوگ باہربیٹھ کر سازشیں کررہےہیں سب معلوم ہے۔

اجلاس میں گنے کی کم از کم امدادی قیمت 200روپے فی من کی منظوری دے دی گئی۔ تین گھنٹے طویل ہونے والے کابینہ اجلاس میں ٹرانسپورٹیشن چارجز اور شوگر کین ڈویلپمنٹ فیس کی بھی منظوری دی گئی جب کہ چینی کی نرخوں میں مزید کمی میں موثر اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں