تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب آج ہوگا

لاہور : لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب آج ہوگا ، انتخاب میں حمزہ شہباز اور چودھری پرویز الہی مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کااجلاس آج شام4بجےطلب کرلیا گیا ،16اپریل کی کارروائی کے حوالے سے 40واں اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے منحرف ارکان کے25 ووٹ نکال کردوبارہ گنتی کی جائے۔

وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز اور چودھری پرویز الہی مدمقابل ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور فری اینڈ فیئر الیکشن کے انعقاد کےلیے ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا ہے۔

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی اوراسمبلی اسٹاف کےمہمانوں پرمکمل پابندی ہوگی، میڈیا پریس گیلری کےذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کےالیکشن کی کوریج کریں گے۔

سیکرٹری محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ ایوان میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

پہلے مرحلے میں صوبائی اسمبلی کے 371 کے ایوان میں وزیر اعلی کے لیے حمزہ شہباز شریف کو 186 ووٹ لینے پڑیں گے، مطلوبہ اکثریت نہ لینے کی صورت میں رن آف الیکشن کے دوران ایوان کی موجودہ تعداد میں اکثریت لینے والا وزیر اعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالے گا۔

ایوان میں ارکان کی موجودہ تعداد346 ہے ، جس میں ن لیگ اپنے اتحادیوں اور آزاد ارکان کے ساتھ 176 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کر رہی ہے، جن میں سے 165 مسلم لیگ ن 7 پیپلزپارٹی اور 4 آزاد ارکان اور ایک رائے حق پارٹی کے رکن کی حمایت حاصل ہے۔

پنجاب اسبملی کے ایوان میں مسلم لیگ ن 164 نشستوں کے ساتھ اس وقت سب سے بڑی جماعت ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے پچیس ارکان کے نااہل ہوجانے کے بعد صوبائی اسمبلی کے ایوان میں 158 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت ہے، جس کے پاس اپنے اتحادی مسلم لیگ ق کے دس ارکان کی حمایت سے 168 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

اپوزیشن کے بعض ارکان حج بیت اللہ کی ادائیگی اور ذاتی مصروفیات کے باعث ملک سے باہر ہیں، مسلم لیگ ن کے پانچ ارکان جن میں میاں نوید آرائیں، الیاس چنیوٹی، ملک ارشد، اور دیگر نے حج بیت اللہ کے لیے روانگی منسوخ کردی تھی اب لیگی ارکان کی روانگی کا امکان تین جولائی کو ہے۔

Comments

- Advertisement -