site
stats
پاکستان

لاہور : کولڈ اسٹوریج کی گیس لیک : ڈیڑھ سو افراد کی حالت غیر

لاہور : کولڈ اسٹوریج کی گیس لیک ہونے سےڈیڑھ سو افراد کی حالت غیرجبکہ متعدد بے ہوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بادامی باغ میں واقع کولڈ اسٹوریج کی پائپ لائن اچانک پھٹنے سے گیس کا اخراج شروع ہوگیا جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

گیس لیکج سے خواتین اوربچوں سمیت ڈیڑھ سو افراد کی حالت غیر جبکہ متعددبے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مشیرصحت پنجاب کے مطابق کولڈ اسٹوریج کے مالک کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مشیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے متاثرہ افرادکی عیادت کیلئے اسپتال کا دورہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد گیس پائپ لائن کی مرمت کرکے متاثرہ علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top