لاہور (21 مئی 2026): پنجاب بھر میں کالجز کیلیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے سرکاری اور نجی شعبے کے کالجز کیلیے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق کالجز 22 مئی سے 22 اگست تک بند رہیں گے۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز 24 اگست 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، بی ایس 4 سالہ پروگرام اور امتحانات یونیورسٹی اور بورڈ کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


