The news is by your side.

Advertisement

کالعدم تنظیموں کے خلاف سب سے زیادہ کریک ڈاؤن پنجاب میں ہوا، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد : پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے بعض لوگ الزام تراشی اورگھٹیا گفتگو کرتے ہوئے حد سے گزر جاتے ہیں عمران خان اورپرویز خٹک بھی ہمارے جتنے محب وطن ہیں ۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف سب سے زیادہ کریک ڈاؤن پنجاب میں ہوا۔

فیصل آباد میں خدمت کارڈ پروگرام سیمینارسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا چوہدری نثار کی حب الوطنی پر کوئی شک نہیں کرسکتا، وہ بیماری کے باعث آرام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف سب سے زیادہ کریک ڈاؤن پنجاب میں ہوا، میڈیا پربیٹھ کرمنہ سے آگ برسانے والے دانش اسکولزجا کرمعیاردیکھیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا لوگوں کو گالیاں دینے اور بے حیائی کا کلچر دینے سے تبدیلی نہیں آتی ۔ ہمیں سیاسی اختلافات نظرانداز کر کے دہشت گردی کے خلاف ایک ہونا چاہیئے۔

راناثناء اللہ کا کہنا تھا ترقیاتی کام نہ ہونے کے باعث کراچی میں لوگ خوار ہو رہے ہیں جبکہ طعنے پنجاب کو دیئے جا رہے ہیں ۔ کراچی والوں کو فنانس کمیشن سے حصہ ملتا ہے انہیں ترقیاتی کام کروانے سے کس نے روکا ہے؟۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں