لاہور: دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پنجاب سے بڑی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں انیس انٹیلی جنس آپریشن کئے گئے، اس دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے ڈیٹونیٹر،دھماکا خیزمواد، دستی بم، نقدی، سیفٹی فیوز،آئی ای ڈی و دیگر مواد برآمد ہوا، دہشت گردوں میں وقاص، امیراللہ، عابد الرحمان، محمدجہانگیر اور محمدرحمت اللہ شامل ہیں، تمام دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سےہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کے لئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے حاصل معلومات پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں 535 کومبنگ آپریشن کئے جاچکے۔