جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کورونا ویکسین کا جعلی ڈیٹا مرتب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں کورونا ویکسین کا جعلی ڈیٹا مرتب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع نارووال کے ویکسینیشن مراکز کی تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب میں کورونا ویکسین کا جعلی ڈیٹا مرتب کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا اور کورونا ویکسینشن کے جعلی ریکارڈ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

محکمہ صحت نے ضلع نارووال کے ویکسینیشن مراکز کی تحقیقات شروع کر دیں ، تحقیقاتی کمیٹی کا مقصد ویکسینشن سینٹرزمیں جعلی ڈیٹا انٹری کے مسائل کی تحقیق کرنا ہے جبکہ جعلی کرونا ویکسینیشن اندراج اور غفلت برتنے والے افسران کی نشاندہی کرنا کمیٹی کی ذمہ داری میں شامل ہیں۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ غیر موثر طریقے سے اپنے فرائض انجام دینے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی ، متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی ثبوت کی بنیاد پر کی جائے گی جبکہ تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹوں میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔

عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوانا ضروری ہے، ویکسینیشن کا غلط انداراج جرم ہے,ایسے عناصر کی ڈیپارٹمنٹ میں کوئی جگہ نہیں، ویکسین لگوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں