تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پنجاب میں‌ ایک اور وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، صورت حال بے قابو، فیلڈ اسپتال قائم

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر میں فیلڈ اسپتال قائم کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرصحت پنجاب نے ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے کام کرنے والے تمام محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی ہر 3 سال بعدشدت اختیار کرتا ہے،2018 کےبعداب کی ڈینگی  لہر بہت زیادہ شدید ہے، ڈینگی پر قابو پانے اور متاثرہ افراد کو ریلیف دینے کے لیے اس وقت 31محکمےکام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسپوسینٹرمیں ڈینگی فیلڈاسپتال قائم کردیا ہے، ہم  کرونا، پولیو اور ڈینگی وائرس کا ایک ساتھ سامناکر رہے ہیں، طب کے شعبے پر اس وقت شدید دباؤ ہے۔ یاسمین راشد نے شہریوں کو احتیاط کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

قبل ازیں پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کی وجوہات اور محکمہ صحت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کی تفصیلات سامنے آئی۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈینگی بے قابو ہو گیا ، جس کی وجہ محکمہ صحت پنجاب کی ناقص حکمت عملی کو قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 2 سالوں سے ڈینگی پر تعینات تمام اسٹاف کو کرونا اور پولیو پر تعینات کردیا گیا ہے، اس دوران ٹیمیں ڈینگی کو نظر انداز کر کے کورونا اور پولیو پر کام کرتی رہیں۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ 2 سالوں سے ڈینگی مہم ہی نہیں چلائی گئی جبکہ محکمہ صحت نے دو سالوں سے ڈینگی دھواں دھار اسپرے پر پابندی عائد کی۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 6 سالوں سے ڈی ایچ او کے عہدے پر پرانے لوگ قابض ہیں، جن کی عدم توجہ کی وجہ سے صورت حال بے قابو ہے۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں