تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

کالعدم‌ تنظیم کا احتجاج ، پنجاب کے 8 اضلاع میں رینجرز تعینات کر دی گئی

لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ کے 8اضلاع میں رینجرز تعینات کر دی، اضلاع میں لاہور، راولپنڈی،جہلم،شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، چکوال، گجرات اور فیصل آباد شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ کے 8اضلاع میں رینجرزتعینات کر دی ، ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ رینجرز کے دستے 60 دن کے لیے تعینات کیے گیے ہیں۔

رینجرزکے دستے لاہور، راولپنڈی،جہلم،شیخوپورہ، گوجرانوالہ ، چکوال،گجرات، فیصل آباد میں تعینات کئے گئے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے رینجرزکےرولزآف انگیجمنٹ طے کردیئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ رینجرزکی تعیناتی کرے گی، رینجرز اور پولیس کو کم سے کم اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ پولیس کو رینجرز کی ہدایات کے مطابق کام کرنا ہوگا، پولیس اوررینجرزکے پاس انسداد دہشت گردی کے اختیارات ہوں گے ، حملے کی صورت میں مقامی کمانڈاسلحےکےاستعمال کی اجازت دےسکتا ہے۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں فرانس کے سفارتخانے کو بند نہیں کر سکتے ذمہ ‏داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔

Comments