The news is by your side.

Advertisement

پنجاب، ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے امتحانات میں 80 فیصد طلباء فیل

لاہور: پنجاب فنی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر کے سالانہ امتحانات میں 80 فیصد طلباء فیل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر فرسٹ ایئر کے امتحانات میں 52 ہزار 825 امیدوار شریک ہوئے جن میں سے 42 ہزار 739 امیدوار فیل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق صرف 10 ہزار 86 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

اسی طرح سیکنڈ ایئر کے امتحانات میں 52 ہزار 909 امیدواروں نے حصہ لیا اور 41 ہزار 796 امیدوار فیل ہوگئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یمن کے جنوب مشرقی علاقے حضرت موت میں ایک سیکنڈری اسکول میں میٹرک کے نتائج نے طلباء اور انتظامیہ کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا تھا جب تمام طلباء و طالبات کو فیل قرار دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ طلباءنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ریاض اور فزکس کے پرچوں میں نقل کرنے کی اجازت دی جائے مگر  انتظامیہ کی طرف سے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے بعد طلباء نے امتحانات میں شرکت نہیں کی اور وہ فیل ہوئے۔

 

 

 

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں