اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

پنجاب میں پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب میں مرتبہ اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پراونشنل انٹیلیجنس فیوژن اسسمنٹ سینٹر آمد ہوئی اس دوران انہیں پیف ٹیک اور امن و امان کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے اینٹی ڈرون یونٹ کی منظوری دے دی، انہوں نے پنجاب میں فوری سائبر کرائم سیل قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مسلسل کومبنگ آپریشن بھی ہدایت کی، مریم نواز نے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر جدید ترین اسپیشل ڈیجیٹل اسیکنر لگائیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیف ٹیک میں سائبر سیکیورٹی ودیگر امور کے لیے اے آئی حب بھی قائم کریں گے، دہشت گردوں کی کارروائی پر ری ایکشن کے بجائے پیشگی کارروائی پالیسی اپنائیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے عوام کے تحفظ کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے لیے خصوصی ڈیش بورڈ قائم کرنے کی ہدایت دی اور دہشت گردی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف وسل بلویئر سسٹم مستحکم کرنے کا حکم دیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں