The news is by your side.

Advertisement

پنجاب: فیکٹری میں لگی آگ 30 گھنٹے بعد بھی بےقانو

ملتان : پنجاب کے شہر قادر پورراں کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان کے شہر قادر پورراں میں واقع فیکٹری میں اچانک بھڑکنے والی آگ کئی گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی۔

ملتان روڈ پر ٹیکسٹائل مل میں آگ کل سے لگی ہوئی ہے، آگ بجھانے کےلیے خانیوال اور مظفر گڑھ کی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی مصروف ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خوفناک آتشزدگی نے فیکٹری سے ملحقہ آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، آگ کی شدت کے باعث قریبی آبادی کے مکین شدید متاثر ہورہے ہیں۔

لاہور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے صنعتی علاقے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کمیکل فیکٹری میں آگ لگی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

امدادی ٹیموں نے سخت جدوجہد کے بعد آٹھ گھنٹوں میں کیمیکل فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ پر قابو پایا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں