جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

کاشت کار نے 50 من گوبھی مفت میں کیوں بانٹ دی ؟

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال : اپنی فصل کی مناسب قیمت نہ ملنے پر کاشت کار نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے 50 من گوبھی لوگوں میں مفت بانٹ دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صادق آباد کے ایک کاشت کار  نے سبزی منڈی میں گوبھی سے بھری پوری گاڑی مفت میں خالی کردی اور ساری سبزی ہوا میں اچھال کر لوگوں میں بانٹ دی۔

صادق آباد کے اس دلبرداشتہ مدثر عمر نامی کاشت کار کا کہنا ہے کہ منڈی میں گوبھی کا بھاؤ دو روپے فی کلو لگ رہا ہے جبکہ فصل تیار کرنے میں ہمارا خرچہ ہی 30سے 40 ہزار روپے تک آتا ہے۔

مدثر عمر کا کہنا ہے کہ اپنی گوبھی دو روپے فی کلو بیچنے سے بہتر ہے کہ غریبوں میں مفت بانٹ دوں، اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مدثر نے حکومت سے بجلی اور کھاد پر سے ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں