جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

سیلاب متاثرین کے سروے میں جعلسازی کرنے پر پٹواری معطل

اشتہار

حیرت انگیز

(3 اکتوبر 2025): پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے بعد متاثرین کا سروے جاری ہے ایک سروے میں جعلی انٹریز کرنے پر پٹواری معطل کر دیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان کئی سالوں سے جھیل رہا ہے، تاہم رواں برس اس کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔

بالخصوص پنجاب اور کے پی میں سیلابی ریلوں، طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ نے ایسی تباہی پھیلائی کہ ایک ہزار کے قریب افراد جاں بحق، لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ، ہزاروں مویشی ہلاک، گھر، دکانیں، ہوٹلیں اور سرکاری املاک سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں۔

سیلاب گزرنے کے بعد پنجاب میں متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے جس کے لیے سروے کیا جا رہا ہے۔ تاہم چنیوٹ میں فلڈ سروے کے دوران ایک پٹواری جعلسازی کرتا پایا گیا، جس پر اس کو معطل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ تحصیل لالیاں میں فلڈ سروے کے دوران جعلی متاثرین کی جعلی انٹریز کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے برآنہ سرکل کے پٹواری مظہر عباس کو معطل کر دیا جب کہ اربن کے نمائندہ محمد شہریار کو بھی ڈیوٹی سے برخاست کر دیا ہے۔

سیلاب متاثرین کے لیے 389 ارب کا ریلیف پیکیج تیار

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ویب ڈیسک

اہم ترین

مزید خبریں