The news is by your side.

Advertisement

پنجاب بھرمیں دھند، ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 3 جاں بحق

لاہور: پنجاب بھر میں دھند کا راج برقرار ہے، وہاڑی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ہوا جس میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دھند کا راج تاحال برقرار ہے۔ لاہورموٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ موٹر وے لاہور سے شیخو پورہ ،پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے۔

دھند کے باعث ٹریفک اور پروازیں متاثر ہیں جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث فیصل آباد موٹر وے گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ لاہور نیشنل ہائی وے پر بھی دھند چھائی ہوئی ہے۔ حد نگاہ صفر ہوگئی۔ لاہورسے پتوکی،اوکاڑہ،ساہیوال اور میاں چنوں کے اکثر مقامات پر بھی حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔

دھند کے باعث وہاڑی حاصل پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، ترجمان موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں