پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے پاؤڈر بنانے والی فیکٹری سیل Punjab
The news is by your side.

Advertisement

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے پاؤڈر بنانے والی فیکٹری سیل

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے جیلی پاؤڈر بنانے والے گروہ کو گرفتار کر کے فیکٹری سیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اشیاء کے خلاف فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مرید کے میں واقع جیلی پاؤڈر بنانے والی فیکٹری پر کارروائی کی گئی۔

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق چھاپے کے دوران فیکٹری سے مردہ جانور اور ہڈیاں برآمد کی گئیں، فیکٹری مالکان بغیر لائسنس غیرقانونی طریقے سے کاروبار چلا رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں کو پیس کر جیلی کے لیے پاؤڈر تیار کیا جاتا تھا، مالکان حلال جانور کی ہڈیوں کے حصول کا ثبوت نہ دے سکے۔

چھاپہ مارنے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہڈیاں کہاں سے آئیں اور کن جانوروں کی تھیں؟ اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فیکٹری کو سیل کردیا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

پڑھیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی میں پہلوانوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

یاد رہے گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ملاوٹ مافیا کی مزاحمت سے بچنے کے لیے  محکمے میں پہلوانوں اور باکسرز کو ملازمتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر 300 پہلوانوں اور باکسرز کو سرکاری نوکریاں دی جائیں گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں