اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر میں تیس من سے زائد مضر صحت گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اطلاع ملی کہ دو گاڑیوں میں بھاری مقدار میں بیمار اور لاغر جانوروں کا مضر صحت گوشت لاہور کے مختلف حصوں میں سپلائی کرنے کے لئے لایا جارہا ہے، جس پر لاہور کے داخلی راستے ای ایم ای سوسائٹی کے قریب ناکا لگا کر ایک کار اور منی ٹرک کو روکا گیا جس سے تیس من مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا.

پنجاب فوڈاتھارٹی نے مضر صحت گوشت ضبط کرکے دونوں ملزمان طارق اور اکبر کو تحویل میں لے لیا، جبکہ مضر صحت گوشت کے نمونے لیبارٹری بھجوادیئے گئے.

محمکمہ فوڈ اتھارٹی کے مطابق جہاں سے گوشت لایا گیااور جس جگہ سپلائی کیا جانا تھا وہاں بھی کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

یاد رہے اس سےقبل ڈائریکٹرآپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں کارروائی کی تھی جہاں رکشہ میں مضرصحت گوشت دکانوں پرسپلائی کیا جارہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں