site
stats
پاکستان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ریسٹورنٹس کو اسمارٹ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کو اسمارٹ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کھانا کھانے والوں کی صحت کو یقینی بنائے گا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورالامین مینگل نے لاہور میں ریسٹورانٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کے دوران بتایاکہ سمارٹ لائسنس میں کسی بھی ریسٹورنٹ کی تمام تفصیلات درج ہوں گی۔

ایک سوال پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام رسٹورانٹس میں غیر معیاری اشیاء کی کی روک تھام اور انکی جگہ اچھے معیار کے برانڈڈ مصالحہ جات اور دیگر اشیا کے استعمال کے فروغ کے لیے اُٹھایا جا رہا ہے، جو صحت مند پنجاب کا ضامن ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے نئے ضابطہ اخلاق کی تیاری کا کام بھی جاری ہے، جس میں ایسوسی ایشن سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

اس موقع پرریسٹورانٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے انہیں بھرپورتعاون کا یقین دلایا گیا۔


مزید پڑھیں : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پزا ہٹ سمیت کئی ریستورانوں پرجرمانے عائد/سیل


یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور غیرمعیاری کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے ریستورانوں کے خلاف کاروائیاں کی تھی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی پاسداری نا کرنے پر گلبرگ ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن میں واقع کئی بڑے ریستورانوں کو سیل کرکے جرمانہ عائد کردیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top