لاہور (13 نومبر 2025): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی کے باعث میانوالی کے شہری بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بیمار اور مردہ مرغیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، کارروائی رات گئے ناکہ لگا کر عمل میں لائی گئی جس کے تحت 1600 کلو بیمار اور مردہ مرغیوں کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 500 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تحصیل پپلاں میں بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی جس کا ڈرائیور فرار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ایک شخص جو کہ ڈرائیور کا ساتھی تھا اسے پکڑ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ہرنولی پولیس اسٹیشن میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، بیمار اور مردہ مرغیوں کو شہر کے مختلف ہوٹلز میں سپلائی کیا جانا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


