اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، مضر صحت دودھ کی سپلائی ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضرِ صحت اور جعلی دودھ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کارروائی کے دوران جعلی دودھ تیار کرنے والا کیمیکل، پاؤڈر، پانی سے تیار پانچ ہزار لیٹر محلول بھی پکڑا گیا۔

اعلامیے کے مطابق جعلی دودھ تیارکرنےکاسامان  عارف والا سےلاہورلایاجارہاتھا جس کی ترسیل ناکام بنائی گئی، گاڑھے محلول سے لاہور میں 20 ہزار لیٹر سے زائد دودھ تیار کیا جانا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق چھاپہ مار ٹیم کو دیکھتے ہی مالک اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد جعلسازی کرنے والے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ 2روزپہلےپاکپتن میں جعلی دودھ تیارکرنے والی فیکٹری پکڑی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے19 مئی کو لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈ کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل کردی تھی، کارروائی کے دوران  20 ہزار سے زائد لیبلز اور ڈھکن سمیت 50 کلو مصنوعی فلیورز اور کیمیکلز برآمد کیے گئے تھے جو کینسرکی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں