منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

ناقص انتظامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 157 فود پوائنٹس کیخلاف ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب فورڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں فوڈ پوائنٹس پر ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے 53 فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فود اٹھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں 1 ہزار 509 مقامات کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 157 فود پوائنٹس کیخلاف ایکشن لیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی نے ناقص انتظامات پر 53 فوڈ پوائنٹس سیل کیے اور 87 کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 17 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن پر پابندی عائد کی گئی۔

حکام نے تجزیے کےلئے 17 سیمپلز لیے گئے، 1051 فوڈ ہینڈلرز کا ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا جبکہ 299 گاڑیوں میں آنیوالا 3 لاکھ 11 ہزار 840 لیٹردودھ چیک کیا گیا۔

ڈیری سیفٹی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 21 ہزار 260 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 70 کلو دالیں، مضر صحت گوشت، ناقص پانی بھی تلف کیا گیا، تمام اضلاع میں 17 لاکھ 25 ہزار 825روپے کی ناقص خوراک تلف کی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں