پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے شروع کردہ مفت علاج پروگرام کو ختم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے 2 روزہ صحت آگاہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کےپی واحد صوبہ ہے جہاں 100 فیصد آبادی کا مفت علاج ہوتا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کا شروع کردہ مفت علاج پروگرام ختم کیا گیا، آئندہ بجٹ میں نیوٹریشن کے شعبے کےلیے وسائل میں نمایاں اضافہ کیا جائےگا۔
انھوں نے کہا کہ نظام کو اکیلے نہیں بدلا جا سکتا، سب کومل کرذمہ داری ادا کرنا ہوگی، صوبائی حکومت گورننس اور سروس ڈیلیوری کے نظام کو مؤثر، شفاف بنارہی ہے۔
وزیراعلیٰ کےپی نے کہا کہ ظلم اور فسطائیت کے نظام میں صرف سڑکیں بنتی ہیں، قومیں نہیں، امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظام کے خاتمے کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
دریں اثنا سندھ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے۔
سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کے حوالے سے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے رابطہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو صوبے میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
ناصر حسین شاہ نے حلیم عادل شیخ سے کہا کہ سہیل آفریدی کا جو پروٹوکول ہے وہ فراہم کریں گے، جو کچھ پنجاب میں ہوا وہ سندھ میں نہیں ہوگا پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا بھی یہی فیصلہ ہے۔
سہیل آفریدی کا دورہ سندھ، صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی میں رابطہ ہوگیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


