جمعہ, جنوری 16, 2026
اشتہار

پنجاب حکومت کا زبردست اقدام، کرونا سے تشخیص کی مشین پاکستان پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کرونا وبا سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت کا زبردست اقدام، پڑوسی ملک سے آنے والی "جین سیکونسنگ مشین ” کل سے کام شروع کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ہیلتھ کیئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والی جین سیکونسنگ مشین لاہور پہنچ چکی ہے، جو کل سے کام شروع کردے گی۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے انسدادکرونا نے مشین کے لئے پانچ کروڑ کے فنڈز منظور کئے تھے، مشین کی مدد سے پنجاب میں کرونا وائرس کی اقسام کی تشخیص کی جا سکے گی۔

اس اقدام سے پنجاب کرونا وائرس کی جین سیکونسنگ کی سہولت والا پہلا صوبہ بن گیا ہے، اس سے قبل جین سیکونسنگ کی مشین صرف وفاقی ادارہ صحت کے پاس تھی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر میں اموات وائرس کی کس قسم سے ہو رہی ہیں اس کی تحقیق ہو سکے گی، وائرس کس حد تک مہلک ہے اس کی بھی تحقیق ہوسکے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں