منگل, جون 9, 2026
اشتہار

پنجاب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(18 مارچ 2026): حکومتِ پنجاب نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر صوبے بھر میں تین سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 19، 20 اور 21 مارچ کو عید کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ ان ایام میں تمام صوبائی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور نیم سرکاری خود مختار ادارے بند رہیں گے۔

حکومتی فیصلے کا مقصد شہریوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔ عید کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری دفاتر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے اوقاتِ کار کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر 7 چھٹیاں، خلیجی ملک کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے تمام دفاتر میں جمعہ اور ہفتہ کو عید کی چھٹی ہوگی۔

جبکہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ، اتوار اور پیر کی 4 چھٹیاں ملیں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں