لاہور: پنجاب حکومت کے آسان کاروبار اسکیم میں کروڑوں روپے فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے، بینکنگ سسٹم میں خامی کے ذریعے فراڈ کیا گیا۔
این سی سی آئی اے نے پنجاب حکومت کے آسان کاروبار اسکیم میں بڑے فراڈ کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب بینک کے سسٹم میں خامی کا فائدہ اٹھاکر کروڑوں کا فراڈ کیا گیا، اب تک 70 سے زائد ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے پنجاب بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، این سی سی آئی اے میں 24 مرد و خواتین کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
فراڈ میں ملوث اور مستفید افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا عمل جاری ہے۔
این سی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ مقدمہ پنجاب بینک کے فیلڈ کولیکشن افسر علی انصر کے بیان پر درج کی گیا ہے۔
آسان کاروبار اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا


