اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

’پنجاب حکومت آج ملکی تاریخ کا بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنےجارہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت آج ملکی تاریخ کا بزنس فرینڈلی بجٹ پیش کرنےجارہی ہے، امیدواثق ہے آج کا بجٹ بزنس کمیونٹی کے لیے اطمینان کا باعث ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ممکنہ بجٹ کے حوالے سے اپنے تازہ بیان میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباری شعبے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، ٹیکس ریلیف بزدار حکومت کا انتہائی مثبت اقدام ہے، کرونا جیسی وبا نے تمام ممالک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب کا بجٹ 15 جون(آج) کو پیش کیا جائے گا، صوبائی بجٹ کا حجم 2220ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز کی گئی ہے، جبکہ جاری اخراجات کے لیے 1780ارب روپے مختص کی جاسکتی ہے۔

پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟

پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 337 ارب اور زرعی انکم ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی گئی ہے، بجٹ کی تیاری میں شعبہ صحت اور تعلیم ترجیحات میں شامل ہیں۔ پرائمری ہیلتھ کے لیے 125 ارب دینے اور اسپیشلائز ڈہیلتھ کو 7فیصد اضافے سے 130ارب دینے کی تجویز ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں