پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

پنجاب حکومت کا اسٹیج اور تھیٹر سے متعلق نوٹیفکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت نے اسٹیج اور تھیٹرز کے 132 گانوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرائیوٹ یا کمرشل تھیٹرز کے اندر پرفارمنس کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

فہرست میں موجود گانوں کے بول انتہائی غیرمناسب ہیں، فہرست میں مقبول گانا ’نک دا کوکا‘ بھی شامل ہے۔

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ بست میں بھی فہرست میں موجود گانے چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے تھیٹرز کو اوقات کار کی پابندی اور کیمرے فعال رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

جاری حکمنامہ میں کہا گیا تھا کہ جو تھیٹر ہال ڈرامہ اوقات کار کی پابندی نہیں کرے گا یا کیمرے بند کرے گا اسے سیل کر دیا جائے گا۔

ترجمان کونسل کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹرز کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اپریل 2025 میں وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تھیٹرز کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالکان معاہدے کے مطابق تھیٹرز کو چلانے کے پابند ہیں جو خلاف ورزی کریں گے انہیں تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں