لاہور: پنجاب کی نگراں حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگراں حکومت نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے سول سیکرٹریٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے اجلس میں ڈویژنل کمشنرز، آرپی اوز کو سخت ہدایات جاری کی ہے۔
چیف سیکرٹری نے اجلاس میں کہا کہ بجلی چوری کی سرپرستی کرنے والے سرکاری ملازمین و افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور اِن کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے پراسیکیوشن کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس مکمل معاونت فراہم کریگی، اس کارروئی کی مانیٹرنگ کیلئے صوبے کی سطح پر کمیٹی قائم کی جائے گی۔