The news is by your side.

Advertisement

پنجاب حکومت کا میٹرو سے سفر کرنے والوں کیلئے بہترین اقدام

لاہور : پنجاب حکومت نے میٹرو بس میں سفر کرنے مسافروں کی سہولت اور آسانی کےلیے ایک اور بہترین قدم اٹھالیا ۔

پنجاب کے شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ کا نظام فراہم کرنے کےلیے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کےلیے نئی میٹرو بسیں خرید لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے میٹرو بس سروس سے پرانی بسوں کی چھٹی کردی جائے گی جب کہ 64 نئی میٹرو بسیں کل فلیٹ میں باقاعدہ شامل کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نئی میٹرو بسوں کا افتتاح کریں گے جس کے بعد نئی میٹرو بسیں روزانہ ڈیڑھ لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی۔

پنجاب حکومت نے نئی ماحول دوست بس چین سے خریدی ہیں، جو آرام دہ سیٹوں، موبائل چارجنگ اور خودکار جراثیم کش نظام سے لیس ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں