The news is by your side.

پنجاب حکومت کا گورنر ہاؤس میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گورنر ہاؤس میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ صوبے بالخصوص لاہور میں امن وامان کی صورتحال اور گزشتہ دنوں گورنر ہاؤس کے باہر ہونے والے مظاہرے کے پیش نظر کیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ 4 نومبر کو ہونے والے مظاہرے میں گورنر ہاؤس کے باہر گیٹ پر آگ لگائی گئی تھی جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں تاحکم ثانی گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی گئی ہے جس کے بعد گورنر ہاؤس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے گورنر ہاؤس میں صرف وہی افراد داخل ہوں گے جن کو وہاں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور رینجرز دونوں موجود ہوں گی، پہلے ٹیئر پر پولیس جب کہ دوسرے ٹیئر پر رینجرز تعینات ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں