تازہ ترین

پنجاب حکومت کا کسانوں کیلیے انقلابی اقدام، 100 سال پرانا نظام ختم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کےکسانوں کیلئےآبیانہ وصولی کا100سالہ پرانا ‏مینئول نظام ختم کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ آج پنجاب کے تقریباً 84 لاکھ کسانوں کیلئے ای آبیاہ ‏سسٹم لانچ کر دیا، یہ سسٹم کسانوں کااستحصال اورکرپشن کوروکےگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سسٹم سے حکومت کوبھی بروقت اوردرست ڈیٹا دستیاب ‏ہو گا، سسٹم سے کسانوں کیلئےبہتر فیصلہ سازی ہوسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلےمرحلےمیں4کینال ڈویژنزخانواہ،لیہ،قصور، شیخوپورہ سےای آبیانہ کا آغاز ہو ‏چکا یہ سسٹم بتدریج پورےپنجاب میں رائج کیاجائےگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آبیانہ کی ادائیگی قریبی بنکوں، اےٹی ایمز یا ایزی پیسہ سےکی جاسکےگی۔

Comments

- Advertisement -