The news is by your side.

Advertisement

تحمل کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پنجاب حکومت کی پی ڈی ایم کو وارننگ

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدار حکومت کے تحمل اور صبر کو کمزوری نہ سمجھاجائے،وزیراعلیٰ پنجاب آپ کےجمہوری حق کوتسلیم کرتےہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نہتے عوام کو کورونا سے بچانا ہمارا فرض ہے، ہماری جذبہ خیرسگالی کوکمزوری نہ سمجھاجائے، کچھ بچےابو بچاؤ تحریک کے ذریعےقوم کےبچوں کوایندھن بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کھیل حکومت گرانےکیلئےنہیں کسی اورمقصدکیلئےکھیلاجارہاہے، اس کھیل کےتانےبانےکہاں جڑتے ہیں ہم اس سےآگاہ ہیں،آپ کو جو کرنا ہےکرلیں مگر قانون اپنا راستہ ضرور اپنائےگا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک میں دم خم نہیں،دھکےسےچلائی جارہی ہے،ن لیگ نےماں کے جنازےوالےدن بھی ملتان میں قانون کی دھجیاں بکھیریں ہم قانون کو طاقتور سے آزاد کرائیں گے، طاقتور کو قانون کے طابع لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تھکی ہوئی گاڑی ہچکولےلے رہی ہے کبھی اس گاڑی کومریم اورکبھی بلاول دھکادےرہےہیں، 2بچےخراب گاڑی کودھکےسےچلانےکی کوشش کررہےہیں جس گاڑی کا انجن پرانا ہو اور گیئرباکس بھی خراب ہو وہ نہیں چلےگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں