اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

بھارتی پولیس اورآر ایس ایس کی دہشت گردی بے نقاب ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھارتی پولیس اورآر ایس ایس کی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارتی سیکیورٹی فورسز اور آر ایس ایس کو دہشت گرد قرار دے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی پولیس اورآر ایس ایس کی دہشت گردی کی ویڈیو شیئر کردی۔

چوہدری سرور نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارتی سیکیورٹی فورسز ،آر ایس ایس کودہشت گردقراردے، وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریرپاکستان ،کشمیریو‍ ں کےدلوں کی آوازہے،گورنر پنجاب

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ نریندرمودی انسانیت اورمسلمانوں کا سب سےبڑاقاتل ہے، دنیاکی بھارتی دہشت گردی پرخاموشی بھی کسی جرم سےکم نہیں،گورنرپنجاب

بھارت اقلیتوں کےلیےدنیاکاسب سےبڑاخطرناک ملک ہے اور بھارتی پولیس بھی دہشت گردآرایس ایس کی سہولت کارہے، مسلمانوں کا قتل،لاشوں کی بےحرمتی بھارت میں عام ہو چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نےاقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کوبےنقاب کردیا، نریندرمودی کےہوتےہوئےخطے میں امن کاخواب پورانہیں ہوگا، دنیاکوبھارت میں اقلیتوں کےقتل عام پرخاموشی ختم کرناہوگی، پاکستان امن اوراقلیتوں کےساتھ اوربھارت دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں