اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

‘اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسے کچھ نہیں ہوگا’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے کہا مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی دیکھ کردل خون کےآنسوروتاہے، اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کر نا ہونگے ، اسلامی ممالک کےصرف مذمت کرنےسےکچھ نہیں ہوگا اسرائیلی دہشت گر دی پرخاموشی بھی کسی جرم سےکم نہیں ہوگی‌۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کےعالمی ادارےخاموش تماشائی بنےہوئےہیں، پاکستانی عوام اورحکومت اپنےفلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحدکھڑےہیں، 20سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے، جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان کا آزادی کے لیے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں