تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

گولڈ میڈل جیتنے پر پنجاب حکومت کا انعام بٹ کے لیے انعامی رقم کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت نے اٹلی میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعام بٹ کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے چیمپئن ریسلر انعام بٹ کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انعام بٹ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے تحت حکومت پنجاب کھیل اورکھلاڑیوں کی فلاح کیلئےکام کرتی رہے گی‘۔

انہوں نے انعام بٹ کو دس لاکھ روپے دینے اور واپسی پر تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا۔

حکومتی اقدام پر قومی فاسٹ بولرحسن علی نے بھی تعریف کی اور صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کو گوجرانوالہ آمدکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سےحیدر علی، انعام بٹ اور طلحہ طالب کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھ کر بے حد خوشی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی ریسلرانعام بٹ نے اٹلی میں ہونے والی بیچ ورلڈ سیریز ریسلنگ چیمپئن شپ میں شاندار کامیابی حاصل کی، فائنل میں اُن کا مقابلہ یوکرینی حریف سے ہوا، جس میں پاکستانی ریسلر نے حریف کو تین صفر سے آؤٹ کلاس کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -