لاہور : پنجاب حکومت کی جانب گلف اسٹریم طیارہ کی خریداری اور رجسٹرڈ ہونے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب کے زیرِ استعمال لگژری طیارے ‘گلف اسٹریم’ کی خریداری، رجسٹریشن اور غیر ملکی دوروں کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئی ہیں۔
پنجاب حکومت نے یہ طیارہ امریکہ میں رجسٹرڈ ایک کمپنی سے خریدا تھا، تاہم دستاویزات کے مطابق یہ جہاز تاحال اسی امریکی کمپنی کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہے۔
اس لگژری طیارے نے یکم دسمبر 2025 کو پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر لینڈ کیا تھا اور طیارے کو اڑان کے لیے ضروری سرٹیفکیٹ 4 فروری 2019 کو جاری کیا گیا تھا۔
ایوی ایشن ریکارڈ میں پنجاب حکومت کے اس طیارے کا کوڈ نیم ‘پنجاب ٹو’ (Punjab 2) رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کے لگژری طیارے نے 8 مارچ کو لاہور سے ویانا کے لیے پروازبھری اور ایک ہفتے کے قیام کے بعد طیارہ 15 مارچ کو ویانا سے دوبارہ لاہور پہنچا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


