منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

اسموگ کی خطرناک صورتحال ، گرین لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں اسموگ کی صورتحال کے باعث گرین لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت سے آنے والی گرد آلود ہواؤں سے شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا۔

لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر ہے ، صورتحال کے پیش نظر حکومت گرین لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

- Advertisement -

بھارت سے ہواؤں کے باعث آئندہ 3روز میں اسموگ صورتحال بدترین ہونے کا  خدشہ ہے۔

اسموگ سے شہری آنکھوں اور گلے کےانفیکشن کاشکار ہورہے ہیں ، اسموگ سےایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے۔

دوسری جانب ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کیلئے تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے تجاوزات قائم کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق مقدمات کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد مقامات پر تجاوزات کو ہٹا دیاگیا ہے۔

عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو ساتھ ملاکر گرینڈ آپریشنزکئے جائیں، آگاہی اور وارننگ کے باوجودتجاوزات قائم کرنیوالےمعافی کےمستحق نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیساتھ ٹریفک چوکنگ کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں